Genesis Chapter 4


پیَدایش

باب:4

صوفیہ عقیل گِل   

پیَدایش 4:1 اور آدمؔ اپنی بیوی حوّاؔ کے پاس گیا اور وہ حاملہ ہوئی اور اسکے قاؔئن پیدا ہوا ۔ تب اُس نے کہا مجھے خُداوند سے ایک مرد مِلا۔

پیَدایش 4:2 پھر قاؔئن کا بھائی ہابلؔ پیدا ہوا اور ہابلؔ بھیڑ بکریوں کا چرواہا اور قائِن کِسان تھا ۔

پیَدایش 4:3 چند روز کے بعد یُوں ہوا کہ قاؔئِن اپنے کھیت کے پھل کا ہدیہ خُداوند کے واسطے لایا۔۔

پیَدایش 4:4 اور ہابل بھی اپنی بھیڑ بکریوں کے کُچھ پہلوٹھے بچوں کا اور کُچھ اُنکی چربی کا ہدیہ لایا اور خُداوند نے ہاؔبل کو اور اُسکے ہدیہ کو 

منظور کِیا ۔۔

پیَدایش 4:5 پر قاؔئنِ کو اور اُسکے ہدیہ کو منظور نہ کیا اِسلئے قاؔئنِ نہایت غضبناک ہُوا اور اُسکا مُنہ بِگڑا ۔

پیَدایش 4:6 اور خُداوند نے قاؔئنِ سے کہا تُو کیوں غضبناک ہُوا ؟۔ اور تیرا مُنہ کیوں بگڑا ہُوا؟۔

پیَدایش 4:7 اگر تُو بھلا کرے تو کیا مقبول نہ ہوگا؟ اور اگر تُو بھلا نہ کرے تو گُناہ دروازہ پر دبکا بیٹھا ہے اور تیرا مُشتاق ہے پار تُو اُس پر غالب آ۔

پیَدایش 4:8 اور قاؔئنِ نے اپنے بھائی ہاؔبل کو کُچھ کہا اور جب وہ دونوں کھیت میں تھے تو یُوں ہوا کہ قاؔئنِ نے اپنے بھائی ہاؔبل پر حملہ کِیا اور 



اُسے قتل کر ڈالا ۔

پیَدایش 4:9 تب خُداوند نے قاؔئن سے کہا کہ تیرا بھائی ہابل کہا ہے؟ اُس نے کہا مجھے معلوم نہیں ۔ کیا میں اپنے بھائی کا مُحافظ ہُوں؟۔

پیَدایش 4:10 پھر اُس نے کہا تو نے کیا کِیا ؟ تیرے بھائی کا خون زمین سے مجھکو پُکارتا ہے ۔۔

پیَدایش 4:11 اب تُوزمین کی طرف سے لعنتی ہُوا۔ جس نے اپنے مُنہ پسارا کہ تیرے ہاتھ سے تیرے بھائی کا خُون لے۔

پیَدایش 4:12 اور زمین کو جوتے گا تو ہو اب تجھے اپنی پَیداوار نہ دیگی اور زمین پر تُو خانہ خراب اور آوارہ ہوگا۔۔

پیَدایش 4:13 تب قاؔئن نے خُداوند سے کہا کہ میری سزا برداشت سے باہر ہے ۔۔

پیَدایش 4:14 دیکھ آج تُو نے مجھے رُویِ زمین سے نِکل دیا ہے اور مَیں تیرے حضور سے رُوپوش ہوجاءنگا اور زمین پر خانہ خراب اور آوارہ رہونگا اور ایسا ہوگا کہ جو کوئی مجھے پائیگا قتل کر ڈالیگا۔۔

پیَدایش 4:15 تب خُداوند نے اُسے کہا نہیں بلکہ جو قاؔئِن کو قتل کرے اُس سے سات گُنا بدلہ لیا جائیگا اور خُداوند نے قاؔئِن کے لئِے ایک نِشان ٹھہرایا کہ کوئی اُسے پاکر مار نہ ڈالے۔۔

پیَدایش 4:16 سو قاؔئِن خُداوند کے حضور سے نِکل گیا اور عدؔن کے مشرق کی طرف نُود کے علاقہ میں جا بسا۔

پیَدایش 4:17 اور قاؔئِن اپنی بیوی کے پاس گیا اور وہ حاملِہ ہوئی اور اُسکے حؔنوک پَیدا ہوا اور اُس نے ایک شہر بسایا اور اُسکا نام اپنے بیٹے کے نام پر حؔنوک رکھا۔۔

پیَدایش 4:18 اور حؔنوک سے عؔیراد پَیدا ہوا اور عیؔراد سے محؔویا ایل پَیدا ہوا اور محؔویاایل سے متؔوساایل پَیدا ہوا اور متؔوساایل سے لمکؔ پیدا ہوا ۔

پیَدایش 4:19 اور لمؔک دو عورتیں بیاہ لایا۔ ایک کا نام عدؔہ اور دُوسری کا نام ضِلّہ تھا ۔

پیَدایش 4:20 اور عدہؔ کے یاؔبل پَیدا ہوا ۔ وہ اُن کا باپ تھا جو خیموں میں رہتےاور جانور پالتے ہیں ۔

پیَدایش 4:21 اور اُسکے بھائی کا نام یوؔبل تھا ۔ وہ بین اور بانسلی بجانے والوں کا باپ تھا۔

پیَدایش 4:22 اور ضِلّہ کے بھی توؔبلقائِن پَیدا ہوا جو پیتل اور لوہے کے سب تیز ہتھیاروں کا بنانے والاتھا اور نمعؔہ توؔبلقائِن کی بہن تھی ۔

پیَدایش 4:23 اور لمؔک نے اپنی بیویوں سے کہا کہ

اَے عدؔہ اور ضِلؔہ میری بات سُنواَے لمؔک کی بیویو یرے سخن پر کان لگائو۔مِیں نے ایک مرد کو جس نے مجھے زخمی کیا مار ڈالا اور ایک جوان کو جس نے میرے چوٹ لگائی قتل کر ڈالا۔

پیَدایش 4:24 اگر قؔائِن کا بدلہ سات گُنا لیا جائیگا تو لمؔک کا سترّ اور سات گُنا۔

پیَدایش 4:25 اور آدمؔ پھر اپنی بیوی کے پاس گیا اور اُسکے ایک اَور بیٹا ہُوا اور اُسکا نام سیؔت رکھاّ اور وہ کہنے لگی کہ خُدا نے ہاؔبل کے عِوض جسکو قاؔئنِ نے قتل کیا مجھے دُوسرا فرزند دیا۔

پیَدایش 4:26 اور سیّت کے ہاں بھی ایک بیٹا پیدا ہُوا جِسکا نام اُس نے اؔنُوس رکھاّ۔ اُس وقت سے لوگ یہوؔواہ کا نام لیکر دُعا کرنے لگے۔

 






 

                 

Genesis

Chapter 4

1And Adam knew Eve his wife; and she conceived, and bare Cain, and said, I have gotten a man from the LORD.

 

2And she again bare his brother Abel. And Abel was a keeper of sheep, but Cain was a tiller of the ground.

 

3And in process of time it came to pass, that Cain brought of the fruit of the ground an offering unto the LORD.

 

4And Abel, he also brought of the firstlings of his flock and of the fat thereof. And the LORD had respect unto Abel and to his offering:

 

5But unto Cain and to his offering he had not respect. And Cain was very wroth, and his countenance fell.

 

6And the LORD said unto Cain, Why art thou wroth? and why is thy countenance fallen?

 

7If thou doest well, shalt thou not be accepted? and if thou doest not well, sin lieth at the door. And unto thee shall be his desire, and thou shalt rule over him.

 

8And Cain talked with Abel his brother: and it came to pass, when they were in the field, that Cain rose up against Abel his brother, and slew him.

 

9And the LORD said unto Cain, Where is Abel thy brother? And he said, I know not: Am I my brother's keeper?

 

10And he said, What hast thou done? the voice of thy brother's blood crieth unto me from the ground.

 

11And now art thou cursed from the earth, which hath opened her mouth to receive thy brother's blood from thy hand;

 

12When thou tillest the ground, it shall not henceforth yield unto thee her strength; a fugitive and a vagabond shalt thou be in the earth.

 

13And Cain said unto the LORD, My punishment is greater than I can bear.

 

14Behold, thou hast driven me out this day from the face of the earth; and from thy face shall I be hid; and I shall be a fugitive and a vagabond in the earth; and it shall come to pass, that every one that findeth me shall slay me.

 

15And the LORD said unto him, Therefore whosoever slayeth Cain, vengeance shall be taken on him sevenfold. And the LORD set a mark upon Cain, lest any finding him should kill him.

 

16And Cain went out from the presence of the LORD, and dwelt in the land of Nod, on the east of Eden.

 

17And Cain knew his wife; and she conceived, and bare Enoch: and he builded a city, and called the name of the city, after the name of his son, Enoch.

 

18And unto Enoch was born Irad: and Irad begat Mehujael: and Mehujael begat Methusael: and Methusael begat Lamech.

 

19And Lamech took unto him two wives: the name of the one was Adah, and the name of the other Zillah.

 

20And Adah bare Jabal: he was the father of such as dwell in tents, and of such as have cattle.

 

21And his brother's name was Jubal: he was the father of all such as handle the harp and organ.

 

22And Zillah, she also bare Tubalcain, an instructer of every artificer in brass and iron: and the sister of Tubalcain was Naamah.

 

23And Lamech said unto his wives, Adah and Zillah, Hear my voice; ye wives of Lamech, hearken unto my speech: for I have slain a man to my wounding, and a young man to my hurt.

 

24If Cain shall be avenged sevenfold, truly Lamech seventy and sevenfold.

 

25And Adam knew his wife again; and she bare a son, and called his name Seth: For God, said she, hath appointed me another seed instead of Abel, whom Cain slew.

 

26And to Seth, to him also there was born a son; and he called his name Enos: then began men to call upon the name of the LORD.

                    Sophia Aqeel Gill  


Comments