Posts

Showing posts with the label Genesis Chapter 3

Genesis Chapter 3

Image
پیَدایش باب: صوفیہ عقیل گل پیَدایش 3:1 سانپ کُل دشتی جانوروں سے جِنکو خُداوند خُدا نے بنایا تھا چالاک تھا اور اُس نے عَورت سے کہا کیا واقِعی خُدا نے کہا ہے کہ باغ کے کسی درخَت کا پھل تم نہ کھانا؟ ۔۔ پیَدایش 3:2 عَورت نے سانپ سے کہا کہ باغ کے درختوں کا پھل تو ہم کھاتے ہیں ۔ ۔ پیَدایش 3:3 پر جو درخت باغ کے بیچ میں ہے اُسکے پھل کی بابت خُدا نے کہا ہے کہ تُم نہ تو اُسے کھا نا اور نہ چھُونا ورنہ مر جاؤ گے ۔ ۔ پیَدایش 3:4 تب سانپ نے عَورت سے کہا کہ تُم ہر گز نہ مرو گے۔ پیَدایش 3:5 بلکہ خُدا جانتا ہے کہ جس دِن تم اُسے کھاؤ گے تمہاری آنکھیں کُھل جائینگی اور تُم خُدا کے مانِند نیک و بد کے جاننے والے بن جاؤ گے۔ پیَدایش 3:6 عَورت نے جو دیکھا کہ وہ درخت کھانے کے لئے اچھا اور آنکھوں کو خُوشنما معلوم ہوتا ہے اور عقل بخشنے کے لئے خوب ہے تو اُسکے پھل میں سے لیا اور کھایا اور اپنے شوَہر کو بھی دِیا اور اُس نے کھایا۔ پیَدایش 3:7 تب دونوں کی آنکھیں کھل گئیں اور اُنکو معلوم ہُوا کہ وہ ننگے ہیں اور اُنہوں نے انجیر کے پتوں کو سی کر اپنے لِئے لُنگیاں بنائیں۔ پیَدایش 3:8 اور اُنہوں نے خُداون...