Genesis Chapter 2
پیَدایش باب :2 صوفیہ عقیل گل پیَدایش 2:1 سو آسمان اور زمین اور اُنکے کُل لشکر کا بنانا ختم ہُوا۔۔ پیَدایش 2:2 اور خُدا نے اپنے کام کوجِسے وہ کرتا تھا ساتویں دِن ختم کیا اور اپنے سارے کام سے جِسے وہ کررہا تھا ساتویں دِن فارغ ہُوا ۔۔ پیَدایش 2:3 اور خُدا نے ساتویں دِن کو برکت دی اور اُسےمقُدس ٹھہرایا کیونکہ اُس میں خُدا ساری کائنات سے جسے اُس نے پَیدا کیا اور بنایا فارِغ ہُوا۔ پیَدایش 2:4 یہ ہے آسمان اور زمین کی پیدایش جب وہ خلق ہوئے جِس دِن خُداوند خُدا نے زمین اور آسمان کو بنایا ۔۔ پیَدایش 2:5 اور زمین پر اب کھیت کا کوئی پَودا نہ تھا اور نہ مِیدان کی کوئی سبزی اب تک اُگی تھی کیونکہ خُداوند خُدا نے زمین پر پانی نہیں برسایا تھا اور نہ زمین جو تنے کو کوئی اِنسان تھا ۔ ۔ پیَدایش 2:6 بلکہ زمین سے کُہر اُٹھتی تھی اور تمام رُویِ زمین کو سیراب کرتی تھی۔ پیَدایش 2:7 اور خُداوند خُدا نے زمین کی مِٹی سے اِنسان کو بنایا اور اُسکے نتھنوں میں زِندگی کا دم پُھونکا تو اِنسان جیِتی جان ہُوا۔ پیَدایش 2:8 اور خُداوند خُدا نے مشِرق کی طرف عدنؔ میں ایک باغ لگایا اور اِنسان کو جِسے اُس ن...