Genesis Chapter 2
پیَدایش
باب :2
صوفیہ عقیل گل
پیَدایش
2:1 سو آسمان اور زمین اور اُنکے کُل لشکر کا بنانا ختم ہُوا۔۔
پیَدایش
2:2 اور خُدا نے اپنے کام کوجِسے وہ کرتا تھا ساتویں دِن ختم کیا اور اپنے سارے کام
سے جِسے وہ کررہا تھا ساتویں دِن فارغ ہُوا ۔۔
پیَدایش
2:3 اور خُدا نے ساتویں دِن کو برکت دی اور اُسےمقُدس ٹھہرایا کیونکہ اُس میں خُدا
ساری کائنات سے جسے اُس نے پَیدا کیا اور بنایا فارِغ ہُوا۔
پیَدایش
2:4 یہ ہے آسمان اور زمین کی پیدایش جب وہ خلق ہوئے جِس دِن خُداوند خُدا نے زمین اور
آسمان کو بنایا ۔۔
پیَدایش
2:5 اور زمین پر اب کھیت کا کوئی پَودا نہ تھا اور نہ مِیدان کی کوئی سبزی اب تک اُگی
تھی کیونکہ خُداوند خُدا نے زمین پر پانی نہیں برسایا تھا اور نہ زمین جو تنے کو کوئی
اِنسان تھا ۔ ۔
پیَدایش
2:6 بلکہ زمین سے کُہر اُٹھتی تھی اور تمام رُویِ زمین کو سیراب کرتی تھی۔
پیَدایش
2:7 اور خُداوند خُدا نے زمین کی مِٹی سے اِنسان کو بنایا اور اُسکے نتھنوں میں زِندگی
کا دم پُھونکا تو اِنسان جیِتی جان ہُوا۔
پیَدایش
2:8 اور خُداوند خُدا نے مشِرق کی طرف عدنؔ میں ایک باغ لگایا اور اِنسان کو جِسے اُس
نے بنایا تھا وہاں رکھّا ۔ ۔
پیَدایش
2:9 اور خُدا وند خُدا نے ہر درخت کو جو دیکھنے میں خوشنما اور کھانے کے لئے اچھّا
تھا زمین سے اُگایا اور باغ کے بیچ میں حیات کا درخت اور نیک وبد کی پہچان کا درخت
بھی لگایا۔ ۔
پیَدایش
2:10 اور عدؔن سے ایک دریا باغ کے سیراب کرنے کو نِکلا اور وہاں سے چارندیوں میں تقسیم
ہُوا ۔۔
پیَدایش
2:11 ۔ پہلی کا نام فیسؔون ہے جو حِویلہ کی ساری زمین کو جہاں سونا ہوتا ہے گھیرے ہوئے
ہے ۔ ۔
پیَدایش
2:12 اور اِس زمین کا سونا چوکھا ہے اور وہاں موتی اور سنگِ سُلیمانی بھی ہیں ۔۔
پیَدایش
2:13 اور دوسری ندی کا نام جیحوؔن ہے جو کُوؔش کی ساری زمین کو گھیرے ہوئے ہے۔ ۔
پیَدایش
2:14 اور تیسری ندی کا نام دِجلہؔ ہے جو اسؔور کے مشرِق کو جاتی ہے اور چَوتھی ندی
کا نام فراؔت ہے ۔۔
پیَدایش
2:15 اور خُداوند خُدا نے آدم کو لیکر باغِ عدنؔ میں رکھّا کہ اُسکی باغبانی اور نگہبانی
کرے ۔ ۔
پیَدایش
2:16 اور خُداوند خُدا نے آدمؔ کو حکُم دِیا اور کہا کہ تُو باغ کے ہر درخت کا پھل
بے روک ٹوک کھا سکتا ہے ۔۔
پیَدایش
2:17 ۔ لیکن نیک و بد کی پہچان کے درخت کا کبھی نہ کھانا کیونکہ جِس روز تُو نے اُس
میں سے کھایا تُو مرا۔
پیَدایش
2:18 اور خُداوند خُدا نے کہا کہ آدمؔ کا ایکلا رہنا اچھّا نہیں ۔ میں اِس کے لِئے
ایک مددگار اُسکی مانِند بناؤ نگا۔ ۔
پیَدایش
2:19 اور خُداوند خُدا نے کُل دشتی جانور اور ہوا کے کُل پرندے مٹی سے بنائے اور اُنکو
آدمؔ کے پاس لایا کہ دیکھے کہ اُنکے کیا نام رکھتا ہے اور آدمؔ نے جِس جانور کو جو
کہا وہی اُسکا نام ٹھہرا ۔
پیَدایش
2:20 اور آدمؔ نے کُل چوپایوں اور ہوا کے پرندوں اور کُل دشتی جانوروں کے نام رکھّے
پر آدمؔ کے لئے کوئی مدگار اُسکی مانِند نہ مِلا ۔ ۔
پیَدایش
2:21 اور خُداوند خُدا نے آدمؔ پر گہری نِیند بھیجی اور وہ سو گیا اور اُس نے اُسکی
پسلیوں میں ایک کو نِکال لِیا اور اُسکی جگہ گوشت بھر دِیا۔۔
پیَدایش
2:22 اور خُداوند خُدا اُس پسلی سے جو اُس نے آدمؔ سے نکلالیِ تھی ایک عَورت بنا کر
اُسے آدمؔ کے پاس لایا ۔۔
پیَدایش
2:23 اور آدمؔ نے کہا کہ یہ تو اب میری ہڈیوں میں سے ہڈی اور مِیرے گوشت میں سے گوشت
ہے اسلئے ناری کہلائیگی کیونکہ وہ نر سے نِکالی گئی ۔۔
پیَدایش
2:24 اس واسطے مرد اپنے ماں باپ کو چھوڑیگا اور اپنی بیوی سے مِلا رہیگا اور وہ ایک
تن ہونگے ۔ ۔
پیَدایش
2:25 اور آدمؔ اور اُسکی بیوی دونوں ننگے تھے اور شرماتے نہ تھے۔
خلاصہ پیدائش باب 2
آسمانوں
اور زمین کا کام مکمل ہو گیا ہے اور خدا نے ساتویں دن کو اسے مقدس قرار دیتے ہوئے آرام
کیا ہے۔
خدا
انسان کو زمین کی خاک سے پیدا کرتا ہے۔
وہ
انسان کو اس باغ میں رکھتا ہے جس نے اس نے عدن میں پیدا کیا تھا۔
باغ
میں ایک ندی اور کھانے کے مختلف پھلوں کے درخت ہیں۔
زندگی
کا درخت اور اچھائی اور برائی کا علم رکھنے
والا درخت باغ کے وسط میں رکھا گیا ہے۔ انسان (آدم) کو حکم ہے کہ نیک و بد کے علم کے
درخت سے نہ کھاؤ۔
ایک
ساتھی / مددگار / ساتھی کی تلاش کے دوران آدم نے تمام جانوروں کا نام لیا۔
خدا آدم کی پسلی سے حوا کو تخلیق کرتا ہے کیونکہ جانوروں کے درمیان کوئی مناسب ساتھی نہیں مل سکا۔ جو آدم کے جیسا د یکھائی دے اور اُس سے بات چیت کرے٘
Genesis
Chapter 2
Ms. Sophia
Aqeel Gill
Thus the
heavens and the earth were finished, and all the host of them.
2And on
the seventh day God ended his work which he had made; and he rested on the
seventh day from all his work which he had made.
3And God
blessed the seventh day, and sanctified it: because that in it he had rested
from all his work which God created and made.
4These
are the generations of the heavens and of the earth when they were created, in
the day that the LORD God made the earth and the heavens,
5And
every plant of the field before it was in the earth, and every herb of the
field before it grew: for the LORD God had not caused it to rain upon the
earth, and there was not a man to till the ground.
6But
there went up a mist from the earth, and watered the whole face of the ground.
7And the
LORD God formed man of the dust of the ground, and breathed into his nostrils
the breath of life; and man became a living soul.
8And the
LORD God planted a garden eastward in Eden; and there he put the man whom he
had formed.
9And out
of the ground made the LORD God to grow every tree that is pleasant to the
sight, and good for food; the tree of life also in the midst of the garden, and
the tree of knowledge of good and evil.
10And a
river went out of Eden to water the garden; and from thence it was parted, and
became into four heads.
11The
name of the first is Pison: that is it which compasseth the whole land of
Havilah, where there is gold;
12And the
gold of that land is good: there is bdellium and the onyx stone.
13And the
name of the second river is Gihon: the same is it that compasseth the whole
land of Ethiopia.
14And the
name of the third river is Hiddekel: that is it which goeth toward the east of
Assyria. And the fourth river is Euphrates.
15And the
LORD God took the man, and put him into the garden of Eden to dress it and to
keep it.
16And the
LORD God commanded the man, saying, Of every tree of the garden thou mayest
freely eat:
17But of
the tree of the knowledge of good and evil, thou shalt not eat of it: for in
the day that thou eatest thereof thou shalt surely die.
18And the
LORD God said, It is not good that the man should be alone; I will make him an
help meet for him.
19And out
of the ground the LORD God formed every beast of the field, and every fowl of
the air; and brought them unto Adam to see what he would call them: and
whatsoever Adam called every living creature, that was the name thereof.
20And
Adam gave names to all cattle, and to the fowl of the air, and to every beast
of the field; but for Adam there was not found an help meet for him.
21And the
LORD God caused a deep sleep to fall upon Adam, and he slept: and he took one
of his ribs, and closed up the flesh instead thereof;
22And the
rib, which the LORD God had taken from man, made he a woman, and brought her
unto the man.
23And
Adam said, This is now bone of my bones, and flesh of my flesh: she shall be
called Woman, because she was taken out of Man.
24Therefore
shall a man leave his father and his mother, and shall cleave unto his wife:
and they shall be one flesh.
25And they were both naked, the man
and his wife, and were not ashamed.
Summary Genesis
Chapter 2
The work
of the heavens and the earth is finished, and God has rested on the seventh day,
sanctifying it.
God
created man from the dust of the earth.
He puts
man in the garden which He created in Eden.
The
garden has a stream and a variety of edible fruit trees.
The tree
of life and the tree of knowledge of good and evil is placed in the middle of
the garden. Man is commanded not to eat from the tree of the knowledge of good
and evil.
While
searching for a mate, Adam named all the animals.
God
created Eve from Adam's rib because no suitable companion could be found among
the animals. Who looks like Adam and talks to him
Comments
Post a Comment